بھارت کوشکست‘ٹی20سیریزسری لنکاکے نام

 کولمبو:(لیڈرنیوز)سری لنکا نے سپنر وینیندو ہسارنگا کی 4 وکٹوں کی شان دار کارکردگی کے باعث بھارت کو تیسرے ٹی 20میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بغیربھارت کی ٹیم کو سری لنکا کے دورے پر آخری ٹی 20 میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20میچ میں بھارتی کپتان شیکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لنکن باو¿لرز کے سامنے بھارتی بیٹسمین بری طرح ناکام ہوئے۔مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 81 رنز بنا پائی۔سری لنکا کی جانب سے سپنر وینیدو ہسارنگا نے اپنی 24 ویں سالگرہ کی خوشیوں کو مزید دوبالا کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم کو آسان ہدف ملا جوسری لنکانے 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


#India defeated Sri Lanka #leader news #T20 series #Virat Kohli #Rohit Sharma