کراچی: (لیڈرنیوز) پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں۔ وینا ملک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پردہ مرد اور عورت کے لیے ہے۔انہوں نے لکھا کہ مردوں کو چاہیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین مناسب لباس پہنیں۔ویناملک کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں یہی پیغام ہمارا دین بھی دیتا ہے لیکن افسوس اس پرمرد عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت۔
#Veena Malik #leader news #Women need to dress appropriately #Pakistani actress #model #singer #host



















