مظفرآباد :(لیڈرنیوز)قومی اسمبلی کے سابق ممبر اور سیاستدان جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ان کی شادی کی تصدیق کردی۔جمشید دستی کی گذشتہ روز پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی ہوئی لیکن رخصتی مارچ 2022 میں ہوگی ۔سابق ممبر قومی اسمبلی کے مطابق انہوں نے اپنی اہلیہ کو 10 ہزار روپے حق مہر لکھ کردیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کی ہے۔
#Jamshed Dasti #leader news #politician #got married #former National Assembly member #Mohmand tribe
















