لاہور:(لیڈرنیوز) وزیر اعلی عثمان بزدار نے راولپنڈی کے نالہ لئی طغیانی کا خدشہ‘موسلا دھار بارش اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات کرے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کو ہر وقت برقرار رکھا جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ، ضروری مشینری کے ذریعہ کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ، نشیبی علاقوں سے فوری طور پر پانی نکالا جائے اور شہریوں کو رپورٹ پیش کی جائے۔ کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دفتروں میں بیٹھنے کے بجائے افسران خود میدان میں نکلے اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں ۔
#floods in Nala Lei #leader news #heavy rains #Chief Minister Usman Buzdar #PDMA #Rescue 1122

















