اپوزیشن الیکشن ریفارمز پر بات نہیں سن رہی‘وزیراعظم

تراڑکھل:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہاجارہاہے کہ آزادکشمیرکوصوبہ بناناچاہتا ہوں،آزادکشمیرکو صوبہ بنانےوالی بات کہاں سے آئی نہیں جانتا،کشمیرکے لوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، کشمیریوں کوان کا حق ملے گا،ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم کرائیں گے کہ کشمیری پاکستان کےساتھ یاآزادرہناچاہتے ہیں، الیکشن سے پہلے ہی کہاجارہاہے کہ دھاندلی ہوگی، آزادکشمیرمیں حکومت (ن)لیگ کی،الیکشن کمیشن ان کااوردھاندلی ہم کریں گے؟ مسلم لیگ(ن)نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا،کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائر لے کرآیا، ایک سال سے الیکشن ریفارمزکیلئے دعوت دے رہاہوں بات نہیں سن رہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانے کی تجویزدی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈبے چوری ہونے کی شکایات نہیں ہوں گی، امریکاکی جنگ میں شرکت کی توپاکستان میں تباہی آئی،دہشت گردی سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوامتاثرہوا، پہلی ترجیح آزادکشمیرکے لوگوں کوغربت سے نکالناہے،غربت میں کمی کیلئے احساس پروگرام ملکی تاریخ کابڑاپروگرام ہے، نچلے طبقے کودال،آٹا،گھی اورچینی میں سبسڈیزدیں گے،احساس پروگرام کے تحت غریب افرادکا ڈیٹا مرتب کرلیا،40 فیصدغریب طبقے کواشیائے ضروریہ پرسبسڈی دیں گے،دونوں حکومتوں کے 10سالہ ادواراورہمارے 3سال کاموازنہ کرلیں،کیا 10سال میں اقوام متحدہ میں کسی نے کشمیرکا نام لیا تھا؟یہ لوگ تومودی کوشادیوں پربلاتے تھے،مودی کشمیرمیں پیلٹ گنزکااستعمال کرتاتھااوریہ شادیوں پربلاتے تھے۔


#election reforms #Prime Minister Imran Khan #Azad Kashmir #Kashmiris #Election Commission