اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں عالمی وباکورونا سے مزید 37 افراداپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ 2145 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40ہزار805 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ، جن میں سے 2ہزار145 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 37 افرادانتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5.25فیصدرہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22ہزار848 ہوگئی ہے اورمجموعی کیسوں کی کل تعداد 993872 تک جا پہنچی ہے۔اس کے علاوہ ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں کورونا سے 1ہزار029 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کی کل تعداد 921095 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 49929 ہے۔
#Pakistan corona #leader news #leader tv hd #Corona #virus

















