کراچی:(لیڈر نیوز) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاو¿ن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجناں گروپ کے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جن سے دستی بموں سمیت خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ملیر ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق سیف اللہ عرف محسن اور حضرت بلال عرف بلال 2013 میں ٹی ٹی پی سجناں گروپ میں شامل ہوئے تھے۔ ملزمان بھتہ سمیت کراچی میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد ٹی ٹی پی کے نام پر منگھو پیر سے رقم بھتہ لیتے تھے اور اسے سجن گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرتے تھے۔ ملزمان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف اوقات میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا۔ سیف اللہ نے 2013 میں ناردرن بائی پاس پر نیٹو سپلائی سے بھرا ہوا کنٹینر بھی نذر آتش کیا۔ ملزمان سے اسلحہ ، دستی بم ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
#TTP #Tehreek-e-Taliban Pakistan #terrorists #leader tv hd #leader news #Malir District Police #Afghanistan

















