لندن:آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپس تشکیل دیدیئے ہیں ، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں۔آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق ، پاکستان اور ہندوستان ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں ہیں ، نیوزی لینڈ اور افغانستان بھی گروپ ٹو میں شامل ہیں ، جبکہ گروپ ٹو میں بھی دو کوالیفائر ہوں گے۔سپر 12 میں گروپ ون میں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ، جبکہ گروپ ون میں دو کوالیفائر بھی شامل ہوں گے۔راو¿نڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا ، آئرلینڈ ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں ، جبکہ راو¿نڈ ون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش ، اسکاٹ لینڈ ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا ، میچوں کی میزبانی ہندوستانی بورڈ کے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
#T20 World Cup #leader tv hd #Pakistan and India #ICC #Super 12 #Indian Board


















