حکومت نے عیدالاضحی پر پابندیوں کا عندیہ دےدیا

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں بڑھتی ہوئے کورونا کیسوں کے پیش نظر عید الاضحی پر پابندیوں کا اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آرہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ این سی او روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے اور موجودہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عیدالاضحی بہت ہی محدود پیمانے پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی نیا ویرینٹ آتا ہے تو آسانی سے پھیل جاتا ہے ، موجودہ بھارتی ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ویکسین 100فیصد موثر نہیں ہے لیکن یہ بہت اہم ہے کہ تمام لوگوں کو کم سے کم ایک خوراک کورونا ویکسین مل جائے ، موجودہ ویکسین تمام مختلف حالتوں کو متاثر کرتی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کورونا پابندی کی حمایت کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا فیصلہ بہتر ہے ، میں ان فیصلوں سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ کراچی میں کورونا کے مثبت واقعات کی شرح 19٪ تک پہنچ چکی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سفر کے لئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے حصول کے مسائل جلد ہی حل ہوجائیں گے۔ اگست سے گھریلو سفر کیلئے بھی کرونا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔


#Eid-ul-Adha #Dr Faisal Sultan #leader news #corona cases #Pakistan