سندھ میں تعلیمی ادارے‘پارکس‘ہوٹل بندکرنے کا فیصلہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے سکولوں ، تعلیمی اداروں ، پبلک پارکس اور ہوٹلوں کو جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی کواڈ ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہوا۔ سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ سندھ میں نئے کیسز کی شرح بڑھ کر 7.4 فیصد ہوگئی ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل 16262 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 1201 افراد کورونا سے متاثر تھے۔اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اسکولوں اور تمام تعلیمی اداروں کو جمعہ سے بند کردیا جائے گا اور گذشتہ رات سے ڈور ڈائننگ کی جائے گی۔ اجلاس میں تفریحی پارکس ، واٹر پارکس ، سی ویو ، ہاکس بے ، کینجھر لیک کو جمعہ سے بند کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ، جبکہ سینما گھروں ، ڈور جم اور ڈور کھیلوں پر بھی پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونہ سے اموات کی تعداد 5621 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں وائرس کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 22642 ہے۔


#corona #Chief Minister Murad Ali Shah #leader news #Kenjhar Lake