اپر کوہستان دھماکہ‘ایف سی اہلکاروں‘غیرملکوں سمیت 10جاں بحق

اپر کوہستان: داسو جانے والی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر محمد عارف کے مطابق یہ دھماکہ بارسوین لیبر کیمپ کے قریب داسو جانے والی گاڑی میں ہوا جس میں 39 افراد زخمی ہوگئے۔محمد عارف نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 ایف سی اہلکار اور 4 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ، گاڑی داسو ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں کو لے رہی تھی۔ زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کیا گیا ہے۔محمد عارف نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے تعین کے لئے تفتیش جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


#blast #Dasu #FC personnel and foreigners #leader news #Labor Camp #Upper Kohistan