اسلام آباد:پاکستان میں ، کرونا سے 24 مزید افراد کی موت کی آغوش میں چلے گئے اور 1980 میں نئے کیسز بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47472 ٹیسٹ کئے گئے تھے ، جن میں سے 1980 نے وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 24 افراد چل بسے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.17فیصد تھی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22642 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 978847 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا سے 738 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کی کل تعداد 915343 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 40862 ہے۔
#Pakistan #corona #keader news

















