وفاقی کابینہ‘کالعدم ٹی ایل پرپر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے، علاقائی فورسز پر تشدد کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،تنظیم کا انتخابی نشان الیکشن کمیشن سے منسوخ کرنے کےلئے اقدامات وفاقی وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کریں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ رواں مون سون کے دوران اسلام آباد میں 50 کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کی جائیگی ، فواچوہدری نے بتایا کہ 2 سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا، وفاقی کابینہ نے پاک فوج کےلئے بنیادی تنخواہ پر 15 فیصدالاو¿نس کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ کابینہ نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ کے خلاف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔فوادچوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقبال اکیڈمی پاکستان کے 5 ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ 49 ادویات کی ریٹیل پرائز مقرر کرنے کی منظوری دی ہے، یہ ادویات پاکستان میں نہیں بن رہی تھیں۔


#TLP #Federal cabinet #Sindh Assembly #leader news #medicines