ملک میں 50 فیصد کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں‘ نوشین حامد

 اسلام آباد:پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ملک میںرپورٹ کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا ویرئینٹ کے ہیں۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹرنوشین حامد نے کہاکہ دنیا میں کوئی بھی ویکسین سو فیصد ڈیلٹا ویرئینٹ کے لیے ایفیکٹیو نہیں ہے، ویکسین لگنے کے بعد اگر کورونا وائرس ہوجائے تو وہ زیادہ متاثر نہیں کرتا۔پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ پاکستان میں جو ویکسین لگائی جارہی ہیں وہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے لیے ایفیکٹیو ہیں۔


#Delta variant #leader news #nausheen hamid #Parliamentary Secretary for Health #corona virus