اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے پاکستان ریلوے کے مستقل 80 ملازمین سے متعلق سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ملازمین کےخلاف ریلوے کی درخواست سماعت کےلئے منظورکرلی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ آج ریلوے حکام کے غیرپیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کا یہ حال ہے، ہرطرفسیاسی بھرتیوں کی وجہ سے گڑبڑ ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزاراحمدنے کہا کہ عارضی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں،عارضی بھرتی ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں،ریلوے میں اسی وجہ سے تو اتنے حادثات ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ ریلوے میں اب بھی ہر مہینے سینکڑوں کی تعداد میں عارضی بھرتیاں ہوتی ہیں،سیاسی تقرریوں نے ریلوے کوتباہ کردیا۔
#political recruitment #Pakistan Railways #Chief Justice of the Supreme Court #leader news #Justice Gulzar Ahmed
















