اسلام آباد:وفاقی وزیراورسربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ گزشتہ روز ملک میں آدھے ملین سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ۔ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کیا کہ ملک بھر میںگزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ویکسینیشن پہلی مرتبہ ہوئی۔اسدعمر نے کہا کہ گزشتہ روز 3لاکھ90ہزار افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا گیا۔ ویکسی نیشن کی رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔
#corona vaccines #leader news #NCOC #Asad Umar #social networking site #Twitter #Vaccination
















