پنجاب میںکوروناکیساتھ ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ

لاہور:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے کیسوں میں اضافہ خطرناک ہوسکتا ہے۔لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شہریوں کو اپنے گھروں اور گردونواح میں صفائی کا خیال رکھنا چاہئے اور متعلقہ ایجنسیوں کو بھی ڈینگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا چاہئے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ایچ اے کو ڈینگی وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے گرین بیلٹس اور پارکوں کی صفائی کو یقینی بنانا چاہئے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے لاہور اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبے میں عالمی وبا کی وجہ سے اب تک 347793 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 10815 اموات کی اطلاع ملی ہے۔


#Health Minister #Dr Yasmeen Rashid #dengue #corona #leader.com.pk #PHA