لاہور:سابق کپتان انضمام الحق نے کہاہے کہ ہیڈکوچ مصباح الحق پر تنقید شعیب ملک کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔ انضمام الحق نے ایک انٹرویو میںکہا کہ کچھ عرصے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کو شعیب ملک نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اسی وجہ سےشعیب کودوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔انضمام نے کہا کہ قومی ٹیم کو مڈل آرڈر میں کسی تجربہ کار بیٹسمین کی ضرورت ہے، ماضی میں شعیب ملک نے ملک کیلئے اچھا پرفارم کیا ہے،تجربات کے ورلڈ کپ سے قبل زیادہ مواقع نہیں مگرہیڈکوچ مصباح الحق کی وجہ سے آل راﺅنڈر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
#Inzamam-ul-Haq #Shoaib Malik #Misbah-ul-Haq #leader.com.pk #Misbah-ul-Haq was criticized by Shoaib Malik #World Cup


















