کارگل کے ہیرو‘ کیپٹن کرنل شیر خان کا 22 واں یوم شہادت

لاہور:کارگل کی جنگ میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھانے اور ہیبت طاری کردینے والے فوجی جوان کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 22 واں یوم شہادت ہے۔5 جولائی 1999 کو اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی کہانی سنہری حروف میں لکھی گئی تھی۔ 22 سال بعد بھی کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی کہانیاں ہر جگہ موجود ہیں۔1999 میں کارگل کی لڑائی میں ، کیپٹن کرنل شیر خان نے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور ہندوستانی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ اس لڑائی میں خود کیپٹن کرنل شیر خان شہید ہوگئے تھے ۔ حکومت پاکستان نے ان کے عظیم کارناموں پر انہیں پاکستان کا اعلی فوجی ایوارڈ نشان حیدر عطاءکیا۔کیپٹن کرنل شیر خان کی شہادت کے دن ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں شہید کیپٹن کرنل شیر خان پر فخر ہے۔کیپٹن کرنل شیر خان 1970 میں صوابی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین نے انہیں پاک فوج کی محبت میں کرنل شیر خان کہنا شروع کیا۔ ہنس مکھ کیپٹن کرنل شیر خان اپنے دوست احباب میں مزاح کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ اپنی بہادری اور قربانی کی وجہ سے ، وہ اب بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔


#Captain Colonel Sher Khan #battle of Kargil #Pakistan #Pakistan Army