لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے حکومت پنجاب کو قبرستانوں میں مفت تدفین فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے پنجاب بھر میں قبرستانوں میں تدفین کے لئے رقم وصول کرنے پر پابندی لگادی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے فیصلے میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت مرحوم کی مفت تدفین سے متعلق قانون میں ترمیم کرے۔ چیف جسٹس نے فیصلے کے ایک حصے کے طور پر احادیث اور بین الاقوامی قانون کو بھی شامل کیا ہے۔چیف جسٹس قاسم خان نے فیصلے میں لکھا ہے کہ ایک شہری اپنی ساری زندگی مختلف اشیا خریدنے پر حکومت کو ٹیکس دیتا ہے۔ یہاں تک کہ موت کے وقت بھی ، اس سے قبروں اور دیگر اشیاء کے نام پر رقم لی جاتی ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متعلقہ شخص کی تدفین کا خرچہ ا±ٹھائے قانون میں ترمیم کریں تاکہ انتظامیہ قبرستان میں تدفین کے لئے مفت ٹرانسپورٹ مہیا کرے۔فیصلے میں انتظامیہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ قبرستانوں کو برقرار رکھنے اور درخت لگانے کے لئے اقدامات کرے۔ ایل ڈی اے کو نجی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں قبرستان مختص کرنا لازمی قرار دے دیا۔
#Chief Justice Lahore High Court #Justice Muhammad Qasim Khan #Punjab government #banned the collection of money for burial #graves

















