پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مین سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 22۔2021 کر دیا۔پی سی بی کے مطابق ، 20 قومی کرکٹرز کو مرکزی معاہدہ دیا گیا ہے اور تین مختلف کیٹگریز اورایمرجنگ کرکٹرز کو معاہدوں میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی نے بتایا کہ حسن علی اور محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ عمران بٹ ، شاہنواز ڈھانی اور عثمان قادر ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کیٹیگری اے میں ہیں جبکہ اظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کو کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق عابد علی ، امام الحق ، حارث رو¿ف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سابق کپتان سرفراز احمد کیٹیگری سی کا حصہ ہیں۔پی سی بی نے بتایا کہ فاسٹ بائرلرز حارث رو¿ف اور محمد حسنین ، جنھیں پچھلے سال ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا ، کو ترقی دے کر کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عمران بٹ ، شاہنواز ڈھانی اور عثمان قادر کوایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد کو مرکزی معاہدہ سے خارج کردیا گیا ہے اور انہیں بی سے سی کیٹیگری میں نامزد کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ، تمام زمروں میں کھلاڑیوں کے ماہانہ وظیفہ میں 25فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ، محمد حفیظ ، اسد شفیق ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، شان مسعود اور عثمان شنواری کوسینٹرل کنٹریکغ میں شامل نہیں کیا گیا۔


#Pakistan Cricket Board #Central Contract #Mohammad Rizwan #Hassan Ali #Babar Azam #Shaheen Shah Afridi