وقت آگیا عالمی سطح پر اپناامیج بہتر بنائیں‘ترجمان پا ک فوج

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخارنے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی سطح پر اپناامیج بہتر بنائیں۔نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہرنعمت سے نوازاہے، دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کونقصان پہنچایا،انسداددہشتگردی کی جنگ تقریباًجیت چکے ہیں،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمزبنائیں گے،فیسٹیول میں نوجوانوں کواپنی صلاحیتیں دکھانے کاموقع ملے گا،وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی،فیسٹیول سے دنیامیں پاکستان کامثبت تشخص اجاگرکیاجائےگا۔


#ISPR #Pakistan Armed Forces #Major General Babar Iftikhar  #Allah Almighty has blessed Pakistan #National Amateur Short Film Festival