کورونا‘مثبت شرح1.99فیصدپرآگئی‘36افراد چل بسے

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد کی موت ہوگئی اور مثبت کیس کی شرح 1.99فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46842 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے 935 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 36افرادانتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 1.99فیصدرہی۔ملک میں کورونا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22188 ہوگئی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 953842 تک جا پہنچی ہے جبکہ 898944 افراد اب تک اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔


#covid.gov.pk #corona #Pakistan #covid #virus