قومی دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں‘ائیر چیف مارشل

اسلام آباد:چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاءسے بھی خطاب کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ، ایئر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعلیم اورتربیت کے معیار کی تعریف کی اور پاک آرمڈ فورسز کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ، "ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔"چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر نے کہا کہ ایئر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔


#Chief of Air Staff #Air Marshal Zaheer Ahmad Babar #Pakistan Air Force #National Defense University #Pakistan Armed Forces