لاہور:ملک میں زیادہ گرمی کے ساتھ ، زیادہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔کراچی ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کئی گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے جبکہ دیہات میں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ہر گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں دو روزہ بجلی کی بندش نے بھی پانی کا بحران پیدا کردیا جب کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔
#load shedding #Karachi #Lahore #Peshawar #Quetta #Rawalpindi #water shortages #water crisis

















