لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم ، پی ایس ایل کاطبل جنگ بج گیا جبکہ ابو ظہبی میں پہلا میچ آج تیسری رینکنگ اسلام آباد یونائیٹڈ اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم لاہور قلندرزکے مابین ہوگا۔کراچی میں پی ایس ایل 6 کا میلہ 14 میچوں کے بعد کورونا وائرس نے اُجاڑدیاتھا۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں معطل پروگرام کو مکمل کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ، بقیہ مقابلوں کا شیڈول بھی شہر قائد میں جاری کیا گیا۔بعد میں ، جب متحدہ عرب امارات میں میچوں کے انعقاد کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا تو ویزا ، رسد اور دیگر انتظامی امور سمیت رکاوٹوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا۔ بالآخر ، ابو ظہبی میں ہندوستانی نشریاتی اداروں کی آمد سمیت تمام معاملات حل ہوگئے۔قدرے تاخیرسے 5جون کے بجائے ، انہوں نے 9 جون کو میچز شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور شیڈول بھی جاری کیا۔ایکشن دیکھنے کے لئے لاہور ، کراچی اور ابوظہبی میں قرنطینہ کھلاڑیوں اور شائقین کا انتظار ختم ہوگیا۔سٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہے لیکن پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین اپنے گھروں میںبیٹھ کر اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کوسپورٹ کریں گے۔کراچی میں ہونے والے میچز کی ٹاپ فورمیں شامل کراچی کنگز اور پشاور زلمی 5 ، 5 ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے 4 ، 4 میچ کھیلے ہیں۔ چاروں نے 3،3فتوحات کے ساتھ 6،6پوائنٹس جوڑے مگرنیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوزیشینز میں فرق ہے۔
#PSL #Abu Dhabi #Islamabad United #Lahore Qalandars #Karachi #PSL 6 #Corona virus #Shar-e-Quaid #Sheikh Zayed Stadium #Karachi Kings #Peshawar Zalmi


















