اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کو بھارتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ شائقین پاک انگلینڈ سیریز نہیں دیکھ پائیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز پاکستان میں ٹیلی کاسٹ نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز آٹھ جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیاءسے کرکٹ معاہدہ طلب کیا ہے ، سرکاری ٹی وی کی ہندوستانی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے لئے درخواست منظور نہیں ہوئی ، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں سارے حقوق ہندوستانی کمپنیوں کے پاس ہیں ، لہذا پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز ٹیلی کاسٹ نہیں کی جائے گی لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ پی سی بی اور آفیشل ٹی آئی کے طور پر ایک مڈل گراو¿نڈ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر کرکٹ نشر نہ کی گئی تو وی کو ضرور نقصان ہوگا۔
#Pakistan #England #India #PTI #Imran Khan



















