چیلنجزسے نمٹنے کیلئے محنت‘تربیت بہت ضروری ہے‘ آرمی چیف

روالپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کادورہ ‘کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے استقبال کیا‘آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کومشق تسخیرجبل پربریفنگ دی گئی‘ مشقوں کامقصدفارمیشنزکی آپریشنل تیاریاں بڑھاناہے‘ مشقوں سے دفاع اورحملہ کرنے کی صلاحیت کوبڑھاناہے‘ پہاڑی علاقوں میں دفاع اورحملہ کرنے کی مشق کی جائے گی،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے فارمیشنزکی جنگی تیاریوں پراظہاراطمینان کیا اورکہا کہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئے محنت اورتربیت بہت ضروری ہے۔


#Rawalpindi #Army Chief General Qamar Javed Bajwa #orps Commander Rawalpindi #training area #Pakistan