لاہور:لاہور پولیو سے پاک ہوگیا، ماحولیاتی نمونے منفی آگئے ۔ اس ماہ کے پولیو کے لئے ماحولیاتی نمونے منفی آئے تھے۔ماحولیاتی نمونوں کی نفی ، پولیو مہم کی ایک بڑی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔ پولیو کے ماحولیاتی نمونے کئی سالوں سے مثبت ہیں۔ پولیو کے نمونے شہر کے پانچ نالوں ملتان روڈ ، گلشن راوی ، آو¿ٹ فال روڈ ایف ، جی اور ایچ سے چار ماہ کے دوران لئے گئے ، پولیو کے تمام ماحولیاتی نمونے منفی رہے ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہریوں کے لئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے ، لاہور شہر کو پولیو سے پاک رکھنا ہے ، شہریوں سے پولیو ورکرز ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے پولیو کے ماحولیاتی نمونوں کی آمد پر تمام انتظامیہ ، ڈاکٹروں اور پولیو ورکرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں بھی اسی لگن اور ایمانداری کے ساتھ پولیو مہم کو جاری رکھنا ہے۔
#Lahore #polio #DC Lahore #Mudassar Riaz #Pakistan
لاہور پولیو سے پاک ہوگیا، ماحولیاتی نمونے منفی آگئے

















