لاہور: پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباءکوکوروناویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر راشد کی زیرصدارت لاہور میں ایک اجلاس ہوا جس میں میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں کے تمام طلباءکو کوروناویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ، اجلاس میں 30 اہم شعبوں میں کام کرنے والے غیر محفوظ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میںکوروناویکسین لگانے کا عمل زوروں پر ہے اور ویکسینوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
#corona vaccine #students #colleges #pakistan

















