معید یوسف مشیرقومی سلامتی کی حیثیت سے خدمات انجام دینگے

اسلام آباد:خصوصی معاون برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کووزیر اعظم عمران خان نے مشیر مقرر کیا۔ مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داری وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو سونپی ہے ، جس کے بعد ڈاکٹر معید یوسف کو وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو وفاقی وزیر کی حیثیت سے ہیں۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔