اب گھر بیٹھے ٹویٹر سے ڈالر کمانے کیلئے ہوجائیں تیار

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پرٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیںآن لائن خرید و فروخت میں بھی ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے اضافہ ہوا ہے۔ گھر بیٹھے فیس بک ہو یا یوٹیوب یہ سب سوشل سائٹ روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ ٹویٹر معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ بھی اب آمدن کا ذریعہ بن سکتا ہے اوراس سے فائدہ گھر بیٹھے اٹھا سکتا ہے۔ ایکغیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق صارفین کیلئے ٹویٹر کی جانب سے” ٹپ جار نامی“ ایک نیا فیچرمتعارف کروایا گیا ہے مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاو¿نٹس کے اضافے کی سہولت صارفین کو اکاو¿نٹ بائیو میں فراہم کرے گا۔ٹویٹر صارفیناس فیچر کی مدد سے جس کا ٹویٹ اسے پسند آئے گاچند ڈالر اس شخص کو دے سکیں گے ۔ جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوںیہ ٹویٹممکن ہے کہ کسی معلوماتی خبروں کے حوالے سے ہو ، اس حوالے سے یہ فیچر معاون ثابت ہوگاایسی ٹپس جو دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہوں یا کسی کو پریشان دیکھتے ہوئے اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں ۔ اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایک اینی میٹڈ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں اس کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ محدود تعداد میں صارفین کے لئے پیش کیا جارہا ہےیہ فیچر سب کیلئے نہیں، صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔