قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود‘ون ڈے رینکنگ جاری

دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر ہے۔ آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر ہے ، درجہ بندی کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے ، آسٹریلیا دوسرے ، ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ، انگلینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔