اسلام آباد:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی گئی ہے۔ حکومت نے 15ہزار اورساڑھے7ہزارکے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 15ہزار اور 7ہزار500 بانڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے پاس جون 2021 تک 15ہزار بانڈز کیش ہیں۔ یکم جولائی سے پندرہ ہزار پرائز بانڈز کو کوڑے دان سمجھا جائے گا۔ پندرہ ہزار بانڈز کے لئے کوئی لاٹری نہیں ہوگی۔سرمایہ کاروں کے لئے 7ہزار500 بانڈز کیش کرنے کی آخری تاریخ دسمبر 2021 ہے۔بانڈز بینک میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں اور بچت کے سرٹیفکیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ حکومت نے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لئے 25ہزار اور 40 ہزاربانڈز منسوخ کردیئے ہیں۔ملک میں 7ہزار500 روپے کے 126 ارب روپے کے انعامی بانڈز جاری ہیں۔ ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15ہزار روپے کے انعامی بانڈ جاری ہیں۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رقم واپس اکاو¿نٹ میں منتقل کردی جائے گی۔
15ہزار اورساڑھے 7ہزارکے بانڈز ختم کرنے کافیصلہ
















