عید الفطر:سٹیٹ بینک کانئے نوٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور:عید الفطر کے موقع پرسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ عیدالفطر پرکوروناپھیلا کو روکنے کے لئے سٹیٹ بینک پاکستان نے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بینک کے مطابق عوام کے لئے عید الفظر پرنئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی عیدالفطر پرکوروناوائرس کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔