اسلا م آبا:وزارت تعلیم کا15 جون تک ملک بھر میں تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمودنے کہا کہ اس سے قبل این سی اوسی کے 18اپریل کوہونے والے اجلاس میں امتحانات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاتھا لیکن اس کے بعد سے 27 اپریل تک بیماری میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے ہم شاید ایک ایسی صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں زیادہ انفیکشن کے حامل علاقوں کا لاک ڈاو¿ن کرنا پڑے لہٰذا این سی او سی اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ کوئی امتحان 15جون سے پہلے نہیں ہوگاجبکہ مئی کے آخرمیں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحان ہوناتھے جنہیں مزید ملتوی کردیاگیا ہے اور اب 15جون سے پہلے کوئی امتحان نہیں ہوگا۔
ملک بھر میں 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی

















