اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت تحائف اور عطیات میں وصول کی جانے والی ویکسینوں پر انحصار نہیں کررہی ہے بلکہ تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہی ہے اور اس نے 30 ملین خوراکیں ویکسین خریدنے کامعاہدہ کیا ہے۔این سی او سی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے ، ملک بھر میں 1200 ویکسی نیشن مراکز ہیں اور اب تک ویکسین کی 20 لاکھ سے زائد خوراکیں دی گئیں۔
ڈونیشن پر انحصارنہیں‘3کروڑویکسین ڈوزخریدنے معاہد کرلیا


















