نئی دہلی:صدربھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس سپریم کورٹ بوبڑے بابری مسجد تنازعے میں بال ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ثالثی کرانا چاہتے تھے۔ سینئر وکیل وکاس سنگھ نے انکشاف کیا کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس چاہتے تھے کہ ایودھیا کا مسئلہ ثالثی سے حل ہوجائے اور اس کے لیے وہ بالی وڈ کنگ کی خدمات لینا چاہتے تھے۔ وکیل کے مطابقبوبڑے کے کہنے پر انہوں نے بالی ووڈ اداکار سے بات بھی کی جس پر وہ راضی ہوگئے کیونکہ وہ خود بھی سمجھتے تھے کہ ثالثی ہی سب سے بہتر راستہ ہے جس کے ذریعے ہندو مسلمان مل جل کر رہ سکتے ہیں۔صدربھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق بدقسمتی سے ثالثی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
بابری مسجد کیس‘بھارتی سپریم کورٹ کا شاہ رخ سے رابطے کا انکشاف



















