پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کا آغازیکم جون سے ہوگا

کراچی: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔چھٹے سیزن کے بقیہ میچز محفوظ ماحول میں کرانے کےلئے حکمت عملی تیار‘پاکستان سپر لیگ کے شرکا 22 مئی سے سات روزہ قرنطینہ مکمل کریں گے ، اس کے بعد تین روزہ تربیت اور یکم جون سے ایکشن ہوگا۔ پہلا میچ یکم جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 2 جون کومدمقابل ہونگے ، 5 اور 12 جون کودو ، دو میچ شیڈول ہوچکے ہیں اور باقی ہر روز ایک میچ کھیلا جائے گے۔ بائیو سکیور ببل کیلئے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ تمام میچز کی میزبانی کراچی ہوگی اور پی ایس ایل سکس کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔