ٹی 20‘قومی ٹیم ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم

 اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 فارمیٹ میں 1000 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی بولرز کو سراہتے ہوئے کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کی زینت بنائیں۔بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں کیا آپ جانتے ہیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان ٹی 20میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔ٹوئٹ میں شائقین کرکٹ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ آج ہمارے بولرز اس ایک ہزار کے ہندسے میں کتنا اضافہ کریں گے؟۔