اسلام آباد:ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، وائرس سے 98 مزید افراد کی موت ہوچکی جبکہ5800سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5857 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ 98 افراد جا ں بحق ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا وائرس مثبت شرح 10.6 فیصد تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 16698 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 778238 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 84935 ہے۔اس کے علاوہ ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3986 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ، جن کی بازیابی کی کل تعداد 676605 ہوگئی۔
کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ‘مزید98افرادچل بسے

















