نیویارک: دنیا بھر کے صارفین کو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ٹویٹر نے اپنے ہی اکاو¿نٹ سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ صارفین کو ٹوئٹس لوڈہونے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ آپ جلد ہی اپنی ٹائم لائن پر واپس آجائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق اس تکنیکی خرابی پر کام جاری ہے جسے جلد طے کرلیا جائے گا۔ ٹویٹر کی خدمات متاثر ہوتے ہی دنیا بھر کے صارفین کو ٹائم لائن کو لوڈ کرنے اور ٹویٹ کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ ٹویٹر ڈان اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے۔ یاد رہے کہ16اپریل کوپاکستان میں چارگھنٹے کے لئے واٹس ایپ ، ٹویٹر ، فیس بک ، یوٹیوب اور ٹیلیگرام سروس بند کردی گئی تھی۔
دنیابھرمیں ٹوئٹرسروس متاثر‘صارفین کو مشکلات کا سامنا



















