قیمتوں پر قابو پانے کےلئے موثر کاروائی کی جائے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہمہنگائی ایک اہم مسئلہ ہے ، قیمتوں پر قابو پانے کے لئے موثر کاروائی ہونی چاہئے ، عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر ضروری اشیاءملنی چاہیے۔عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ چینی کی مقررہ شرح پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔ ہم کسی کو عام آدمی کی جیبیں لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ صورتحال کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑا تھا لیکن اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔