اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 110 افرادجاں بحق ہوگئے اور،364 5نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64481 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5364 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ 110 افراد اس وائرس سے متاثر تھے جواپنی جان سے گئے،سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا کیسز 8.31٪ مثبت تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 15982 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 745182 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 78425 ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 4،123 مریض 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ، جن کی بازیابی کی کل تعداد،0775 65 ہوگئی۔
بے رحم کورونامزید110زندگیاں نگل گیا‘ 5364 نئے کیسز
















