اسلام آباد: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں میری اہلیہ فریق نہیں تھیں لیکن ان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دس رکنی لارجر بینچ نے جسٹس فیض عیسیٰ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو شاید اسلامی تعلیمات بھی نہیں معلوم ہوں گی۔ اس نے میری بیوی اور مجھ پر الزامات لگائے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنی اہلیہ کے لئے کام کرتے تھے۔فروغ نسیم کے لئے عدالت کا احترام نہیں ،وزارت ضروریہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ میری اہلیہ اس کیس میں فریق نہیں تھیں لیکن پھر بھی ان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔ میں اپنی بیوی ، بیٹی اور بیٹے سے معافی چاہتا ہوں۔ میری بیوی اور بچوں کے خلاف فیصلہ میری وجہ سے آیا۔آج تک ایک شخص عدالت میں موجود نہیں ہے،کہنے کوہم اسلامی جمہوریہ پاکستان دراصل منافقین قوم ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گانوں اور اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غم عشق لیکرجائیں کہاں آنسوﺅں کی یہاں قیمت نہیں۔ کیس ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر تھا۔آرٹیکل 184/3بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے ہے ، میری بیٹی اور بیٹے کو ایف بی آر کا نوٹس بنیادی حقوق کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔
غم عشق لیکرجائیں کہاں آنسوﺅں کی یہاں قیمت نہیں

















