پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ حماد اظہر کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل میں 2.6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ، پیٹرول کی قیمت 108.56 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 77.65 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 80 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔