دھرناختم کرانے کیلئے مذاکرات جاری‘پنجاب میں پیراملٹری فورس طلب

لاہور:پنجاب میں پیراملٹری فورسز کو طلب کرلیاگیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس ، ایلیٹ فورس اور رینجرز کی گاڑیاں لاہور کی مختلف سڑکوں پر گشت کررہی ہیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کے لئے مختلف شہروں میں بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کی وجہ سے لاہور کے ملتان روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی تھی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے چوک یتیم خانے پر گولہ باری کی۔لاہور میں ساگیناو پل ، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل کے قریب بھی ٹریفک بلاک کردی گئی ، جبکہ ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔