اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات زربھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیا‘وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دسویں مہینے کے لئے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی جو کورونا کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر کا ریکارڈ ہے۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کوروناکے باوجود 10 ماہ میں 2 ارب ڈالر بھیج کر ریکارڈ قائم کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زرمارچ میں بڑھ کر 2.7ارب ڈالر ہوگئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر گذشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں اور رواں مالی سال میں ان کی ترسیلات زر میں اب تک 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹویٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔