اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ عاصم احمد کا تعلق ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ہے اور وہ ایف بی آر آئی ٹی کے ممبر ہیں۔وفاقی کابینہ نے ایک گردشی سمری کے ذریعے عاصم احمد کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری دے دی۔ عاصم احمد کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جولائی 2023 ہے۔موجودہ ایف بی آر کے چیئرمین جاوید غنی کی میعاد 10 اپریل کو ختم ہورہی ہے ، اور پانچ ماہ کے لئے اضافی چارج دینے کے بعد انہیں 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
عاصم احمد کو ایف بی آر چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ
















