فوادعالم کی” خودکش محبت“نے دھوم مچادی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بھی اداکاری کے میدان قدم رکھ دیا‘ٹیسٹ کرکٹرکی ’خودکشڈ محبت‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ فواد عالم کرکٹ کے بعد اداکاری میں جلوہ گرہونے کو تیار ہیں۔ ان کی پہلی ویب سیریز 'خودکش محبت' کا ٹریلر جاری کردیاگیا جسے شائقین نے خوب سراہا ہے۔قومی ٹیسٹ کرکٹر نے ٹویٹر پر اپنی ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جسے ہزاروں صارفین اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے دیکھا اور بے حدتعریف بھی کی جارہی ہے ۔